A quiet corner of the internet, a little closer to the heart.

A VOICE FROM OUR COMMUNITY

تمہارے بعد

تم نے تو بس میرا حال پوچھنا چھوڑا تھا، اب کوئی پوچھے، ’’کیسی ہو؟‘‘

تم نے تو بس میرا حال پوچھنا چھوڑا تھا، میں نے اُس کے بعد اپنا دکھ بتانا چھوڑ دیا۔ اب کوئی پوچھے، ’’کیسی ہو؟‘‘ تو مسکرا دیتی ہوں، کیونکہ جسے سچ بتانا تھا، وہ اب سننا ہی نہیں چاہتا۔ کبھی کوئی خوشی ملے تو تمہیں بتانے کو فون اٹھا لیتی ہوں، پھر تمہاری آخری خاموشی یاد آتی ہے، اور میں فون واپس رکھ دیتی ہوں۔ سب کہتے ہیں، تمہارے بغیر رہنا سیکھ گئی ہوں میں… کاش کوئی دیکھ سکتا، یہ سیکھتے سیکھتے کتنا رونا پڑا ہے مجھے۔